چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات ، آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد

لاہور۔31جنوری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔اس موقع پر محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے اپنی عمدہ پرفارمنس سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت، ٹیم ورک اور پروفیشنل ازم کا …

لاہور۔31جنوری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔اس موقع پر محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے اپنی عمدہ پرفارمنس سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محنت، ٹیم ورک اور پروفیشنل ازم کا نتیجہ ہمیشہ جیت کی صورت میں سامنے آتا ہے اور یہ سیریز اس کی بہترین مثال ہے۔چیئرمین پی سی بی نے ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان آغا اور دیگر کھلاڑیوں کو بھی بہترین کارکردگی پر خصوصی طور پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہاکہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی قابلِ تحسین رہی جسے شائقینِ کرکٹ نے بھی بھرپور سراہا ہے۔محسن نقوی نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے بھی قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی اسی جذبے اور اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔