اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):رنگ آف پاکستان (آر او پی) نے ورلڈ دنگل چیمپئن شپ (ڈبلیو ڈی سی ) کے اشتراک سے دنگل ورلڈ کپ 2026 کے سافٹ لانچ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ عالمی سطح پر روایتی کشتی (دنگل) کا ایک اہم ایونٹ ہوگا جو پاکستان میں منعقد کیا جائے گا۔ ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک منظم اور …
پاکستان دنگل (روایتی کشتی)ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کرے گا، 20 ممالک کے 20 ممتاز پہلوان ایکشن میں نظر آئیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):رنگ آف پاکستان (آر او پی) نے ورلڈ دنگل چیمپئن شپ (ڈبلیو ڈی سی ) کے اشتراک سے دنگل ورلڈ کپ 2026 کے سافٹ لانچ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ عالمی سطح پر روایتی کشتی (دنگل) کا ایک اہم ایونٹ ہوگا جو پاکستان میں منعقد کیا جائے گا۔
ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک منظم اور بین الاقوامی سطح پر مربوط دنگل ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جا رہا ہےجس کے ذریعے پاکستان کو عالمی سپورٹس کیلنڈر پر روایتی دیسی کشتی (دنگل) کے ایک مرکزی مرکز کے طور پر پیش کیا جائے گا۔
اس ٹورنامنٹ میں 20 ممالک کے 20 ممتاز پہلوان حصہ لیں گےجن میں پاکستان، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، جاپان، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، روس، چین سمیت ایشیا، یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک شامل ہیں۔اس اقدام کامقصد دنیا کی قدیم ترین کشتی کی روایات میں سے ایک کو دوبارہ زندہ کرنا اور اسے جدید، پیشہ ورانہ اور بین الاقوامی طور پر قابلِ رسائی انداز میں پیش کرنا ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ ثقافتی ورثے کے فروغ، کھلاڑیوں کی ترقی اور بین الاقوامی اسپورٹس تبادلے پر توجہ مرکوز کرے گا۔








