اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ وزارت کے زیر اہتمام حج 2026 کے سلسلے میں عازمین حج کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے،لاہور اور گردونواح کے عازمین حج کی تربیتی ورکشاپ اتوار کو فیصل آڈیٹوریم پنجاب یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی۔ وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی سیکرٹری ناصر عزیز خان اور مفتی محمد احمد مدنی نے انتظامی امور اور مناسک حج سے متعلق تربیت …
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کی تربیت کا سلسلہ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ وزارت کے زیر اہتمام حج 2026 کے سلسلے میں عازمین حج کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے،لاہور اور گردونواح کے عازمین حج کی تربیتی ورکشاپ اتوار کو فیصل آڈیٹوریم پنجاب یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی۔
وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی سیکرٹری ناصر عزیز خان اور مفتی محمد احمد مدنی نے انتظامی امور اور مناسک حج سے متعلق تربیت فراہم کی ۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی رہنمائی کے لیے تربیتی ورکشاپ کے مقام پر پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت کے سٹالز بھی قائم کئے گئے۔
ترجمان نے کہا کہ لاہور میں پہلے مرحلے کی تربیتی ورکشاپ کا کل (پیر) کوآخری روز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تحصیل کی سطح پر تربیتی ورکشاپس کا آغاز یکم جنوری سے ہوا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کی تربیت کا آغاز رمضان المبارک کے بعد شروع ہو گا۔
انہوں نے تنبیہ کی کہ ہر عازم حج کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپس میں شرکت لازم ہے۔ تربیت کے دوران عازمین حج کو پاک حج ایپ کے علاوہ سعودی ویزہ بائیو ایپ سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی گئی۔







