اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پیشگی منصوبہ بندی سے بندرگاہی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے،درآمد کنندگان اپنے درآمدی شیڈول پیشگی شیئر کریں۔ اتوار کو وزارت بحری امور کے مطابق غذائی اجناس کے درآمد کنندگان کے لیے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ رمضان میں خوردنی تیل اور ضروری غذائی اشیاء کی طلب میں نمایاں اضافہ …
درآمد کنندگان اپنے درآمدی شیڈول پیشگی شیئر کریں، وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کا غذائی اجناس کے درآمد کنندگان کے لیے پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پیشگی منصوبہ بندی سے بندرگاہی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے،درآمد کنندگان اپنے درآمدی شیڈول پیشگی شیئر کریں۔ اتوار کو وزارت بحری امور کے مطابق غذائی اجناس کے درآمد کنندگان کے لیے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ رمضان میں خوردنی تیل اور ضروری غذائی اشیاء کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے،بندرگاہوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے درآمدی حکمتِ عملی بروقت ترتیب دی جائے،پاکستانی بندرگاہوں پر پہلے آئیں، پہلے پائیں کے اصول پر یقین رکھتے ہیں۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ جہازوں اور کارگو کی برتھنگ میں تاخیر بندرگاہوں پر رش کا سبب بنتی ہے،درآمد کنندگان اپنے درآمدی شیڈول پیشگی شیئر کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پیشگی منصوبہ بندی سے بندرگاہی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے،سرکاری و نجی شعبے کے باہمی تعاون سے غذائی اشیاء کی بروقت فراہمی ممکن ہے۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ رمضان میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا قومی ذمہ داری ہے،رمضان سے قبل غذائی اجناس کی پیشگی درآمد ضروری ہے،آخری وقت کی درآمدات بندرگاہوں پر غیر ضروری دباؤ کا باعث بنتی ہیں۔







