اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 900 کیوسک …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 900 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1492.00 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.747 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1203.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.446 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.230 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔







