اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے شہریوں کو قابل رسائی مقامات پر ضروری خدمات فراہم کرنے کے لیے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 2 فروری سے 8 فروری 2026 کے دوران فیسیلیٹیشن آن وہیلز سروس کے لئے آئندہ ہفتے کا شیڈول جاری کیا ہے۔ آئی ٹی پی کے حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ پولیس سٹیشن آن وہیل ( …
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی فیسیلیٹیشن آن وہیلز سروس کے لئے آئندہ ہفتے کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے شہریوں کو قابل رسائی مقامات پر ضروری خدمات فراہم کرنے کے لیے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 2 فروری سے 8 فروری 2026 کے دوران فیسیلیٹیشن آن وہیلز سروس کے لئے آئندہ ہفتے کا شیڈول جاری کیا ہے۔ آئی ٹی پی کے حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ پولیس سٹیشن آن وہیل ( پی ایس آن وہیل) سمیت سہولت وینزروزانہ صبح 8:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک خدمات فراہم کریں گی جن میں گمشدہ دستاویزات کی رپورٹس، کریکٹر سرٹیفکیٹس، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور لرنر پرمٹ سمیت دیگر خدمات شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق پیر 2 فروری کو پی ایس آن وہیل I-8 مرکز جبکہ وین-I فیض آباد چوکی (فیصل ایونیو)، وین نمبر II۔ G-14، چوکی اسلام آباد چوک اور وین۔ III دفتر خارجہ کی چوکی کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر تعینات ہو گی۔ اسی طرح منگل 3 فروری کو پی ایس آن وہیلزیرو پوائنٹ چوکی سری نگر ہائی وے پر جبکہ وین ۔I کمیونٹی سکول، پولیس لائنز،وین ۔II علی پور، لہتراڑ روڈ اور وین۔ III ٹریفک آفس، فیض آباد پر خدمات فراہم کرے گی۔ مزید برآں بدھ 4 فروری کو پی ایس آن وہیل بلیو ایریا (تہذیب بیکرز کے قریب) جبکہ وین ۔ I ایئر ہیڈ کوارٹر، E-9،وین ۔ II گندم گودام چوکی، IJP روڈ پر اور وین ۔ III ایڈونچر ان چوکی، مری روڈ پر تعینات ہو گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جمعرات فروری 5 کو پی ایس آن وہیل D-12 مرکز پر جبکہ وین۔I کمیونٹی سکول، پولیس لائنز،وین ۔II بینظیر چوک، ترنول اور وین ۔IIIٹریفک آفس، فیض آباد پر خدمات فراہم کرے گی۔ جمعہ 6 فروری کو پی ایس آن وہیل فیصل مسجد جبکہ وین ۔I ہمک،وین ۔IIگولڑہ دربار کے قریب اور وین ۔ IIIدفتر خارجہ کی چوکی، کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر خدمات فراہم کرے گی ۔ اسی طرح ہفتہ 7 فروری کو پی ایس آن وہیل G-8 مرکز پر جبکہ وین ۔ Iاسلام آباد ہائی کورٹ بار،وین ۔IIکورنگ ٹاؤن سوسائٹی آفس اور وین ۔III ٹریفک آفس، فیض آباد پر تعینات ہو گی۔
اتوار فروری 8 کو پی ایس آن وہیل ٹریل-II چوکی، مارگلہ روڈ جبکہ وین-I ٹریفک آفس، فیض آباد، وین ۔ II پولیس لائنز، H-11 اور وین ۔ III اسلام آباد کلب میں خدمات فراہم کرے گی۔ اہلکار نے کہا کہ یہ اقدامات مقصد اسلام آباد پولیس کے عوام دوست پولیسنگ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جس سے شہریوں کو پولیس دفاتر کے چکر لگائے بغیر خدمات تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔شہری مزید معلومات یا اپ ڈیٹس کے لیے ITP ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔







