اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (پی ٹی سی )نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی برآمدات دوست پالیسیوں کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ٹاپ ایکسپورٹرز کیلئے اعزازات برآمدی شعبے پر اعتماد کا واضح اظہار ہیں۔ پی ٹی سی کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے …
پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کی برآمدات دوست پالیسیوں کی بھرپور ستائش

مزید خبریں
اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (پی ٹی سی )نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی برآمدات دوست پالیسیوں کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ٹاپ ایکسپورٹرز کیلئے اعزازات برآمدی شعبے پر اعتماد کا واضح اظہار ہیں۔ پی ٹی سی کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر تجارت جام کمال خان کے ایکسپورٹ لیڈ گروتھ وژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔
چیئرمین پی ٹی سی فواد انور نے اس حوالہ سے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں حکومت کا ایکسپورٹس کو مارکیٹ بیسڈ سپورٹ دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے،وزیراعظم کی قیادت میں برآمدی صنعت کے لیے مالی دباؤ کم کرنے کے مؤثر اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے ایکسپورٹ ری فنانس فیسلٹی میں کمی کو حکومت اور اسٹیٹ بینک کی بہترین پالیسی ہم آہنگی کا نتیجہ قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی بجلی ٹیرف میں کراس سبسڈی کے خاتمے پر وزیراعظم اور حکومت کو پی ٹی سی کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ فواد انور نے کہا کہ وزیر تجارت جام کمال خان کی قیادت میں برآمدی شعبے کو عملی سہولت کاری فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسابقتی صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پی ٹی سی نے پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا حکومت کے ساتھ مل کر پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ میں اضافے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔







