اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان مسلم لیگ (ق)مصطفیٰ ملک نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر پوری قوم سے "ہفتہ یکجہتی بلوچستان " منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی طرف سے پیغام جانا چاہیے کہ پاکستان متحد ہے،بلوچستان تنہا نہیں۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے اتوار کو مسلم لیگ (ق) کی جانب سے رد عمل کے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی سربراہ …
مسلم لیگ (ق)کی بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر پوری قوم سے "ہفتہ یکجہتی بلوچستان ” منانے کی اپیل

مزید خبریں
اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان مسلم لیگ (ق)مصطفیٰ ملک نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر پوری قوم سے "ہفتہ یکجہتی بلوچستان ” منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی طرف سے پیغام جانا چاہیے کہ پاکستان متحد ہے،بلوچستان تنہا نہیں۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے اتوار کو مسلم لیگ (ق) کی جانب سے رد عمل کے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین بلوچستان میں حالیہ واقعات پر افسردہ ہیں ،مسلم لیگی قیادت بلوچ عوام، پولیس،ایف سی اور سیکورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ مرکزی ترجمان نے کہا کہ پوری قوم بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ مصطفیٰ ملک نے مزید کہا کہ بلوچستان کو یکجہتی، محبت اور بھائی چارے کا واضح پیغام دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مل کر ہفتۂ یکجہتی بلوچستان منائیں۔مرکزی ترجمان مسلم لیگ ق نے کہا کہ بلوچستان کی مشکل کی اس گھڑی میں پورا پاکستان ایک ہے،بلوچستان کے نہتے شہریوں پر حملہ درحقیقت پورے پاکستان پر حملہ ہے۔مصطفیٰ ملک نے کہا کہ بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں بھارت کی سرپرستی میں ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سکیورٹی فورسز کے ان بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ،جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،ہم دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے فوری دورہ بلوچستان سے جرات مندانہ مثبت پیغام گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور سکیورٹی فورسز نے فرنٹ لائن پر موجود رہ کر پیغام دیا کہ قیادت بزدل نہیں ہے۔مصطفیٰ ملک نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کے لیے امن ہر قیمت پر بحال ہونا چاییے ۔







