لاہور۔1فروری (اے پی پی):سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور ملک میں امن، سکون اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں، ہمسایوں کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر جارحیت کرنیوالوں کو نیست نابود کر دیں گے۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف …
کارکنوں نے کشمیر بنے گا پاکستان ر یلی میں بھر پور شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی پوری آن بان شان کیساتھ زندہ ہے،راجہ پرویز اشرف

مزید خبریں
لاہور۔1فروری (اے پی پی):سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور ملک میں امن، سکون اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں، ہمسایوں کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر جارحیت کرنیوالوں کو نیست نابود کر دیں گے۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے مال روڈ پر پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام نکلنے والی کشمیر بنے گا پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ لاہوریو ں نے دل جیت لئے ہیں،پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے آج تاریخ رقم کر دی ہے کہ پورا پاکستان انشا اللہ پیپلز پارٹی کا میدان بنے گا، لاہور کے عظیم کارکنوں نے مال روڈ پر ثابت کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی پوری آن بان شان کیساتھ زندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شاندار ریلی پرفیصل میر ، ڈاکٹر عائشہ اور مجید غوری کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے دہشت گردی ختم کرنا اور یہاں امن، سکون اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں،پاکستان ہمسایوں سے امن چاہتا ہے مگر جارحیت کرنیوالوں کو نیست نابود کر دیں گے۔
ریلی سے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی،شہزاد سعید چیمہ ،فیصل میر،ڈاکٹر عائشہ شوکت اور ذیشان اکبر نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض مجید غوری نے انجام دیئے ۔ریلی میں رانا جمیل منج،بیگم ناصرہ شوکت،سبط حسن،شاہدہ جبیں،ذیشان شامی،آغا تقی،عارف خان،عدنان گورسی،منظر عباس کھوکھر،فیاض بھٹی،بابا نامہ،چودھری ریاض،عمران ڈوگر،عامر نصیر بٹ،شاہد عباس ایڈوکیٹ،رانا صفدر دلشار،ندیم ملک۔ایڈون سہوتراسمیت جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ آج فیصل میر اورمجید غوری کو شاندار ریلی پر مبارکباد دیتے ہیں،ہماری جنگ کسی حکمران کیخلاف نہیں،دہشت گردی،بیروز گاری کیخلاف ہے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے کہا کہ اس وقت ہمارے جلوس کا ایک سرا چئیرنگ کراس پر ہے اور دوسرا ناصر باغ سے بھی پیچھے ہے، یہ عوامی سمندر تاریخ میں مثال نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی لاہور نے آج کشمیر کے حق میں اور نریندر مودی کے خلاف ایسی عوامی قوت دکھائی ہے جو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلے کبھی نظر نہیں آئی۔
پی پی لاہور کے صدر نے کہا کہ یہ کئی کلومیٹر طویل جلوس شہید بھٹو، شہید بی بی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی کشمیر جدوجہد کا عوامی اظہار ہے۔پیپلز پارٹی لاہور نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کے خلاف جدوجہد کو آج ایک نئی عوامی انتہا تک پہنچا دیا ہے اورپیپلز پارٹی آج پاکستان کی بہادر افواج کی کشمیر کے لیے لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔







