ریاض ۔2فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارتِ حج نے عمرہ خلاف ورزیوں پر 1800 غیرملکی ٹریول ایجنسیوں کے ایگریمنٹ عارضی طورپرمعطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارتِ حج کا کہنا تھا’ بیرون مملکت رجسٹرڈ ٹریول ایجنسیوں کی تعداد 5800 ہے جن کا باقاعدہ وزارت میں اندراج ہے۔جن ٹریول کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی انہیں 10 دن کی مہلت دی گئی …
سعودی عرب کی وزارت حج نے 1800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے ایگریمنٹ معطل کردیئے

مزید خبریں
ریاض ۔2فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارتِ حج نے عمرہ خلاف ورزیوں پر 1800 غیرملکی ٹریول ایجنسیوں کے ایگریمنٹ عارضی طورپرمعطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارتِ حج کا کہنا تھا’ بیرون مملکت رجسٹرڈ ٹریول ایجنسیوں کی تعداد 5800 ہے جن کا باقاعدہ وزارت میں اندراج ہے۔جن ٹریول کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی انہیں 10 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ اس دوران وہ خلاف ورزیوں کو درست کرسکیں۔
بیان میں کہا گیا ’شرائط پوری ہونے کے بعد ایگریمنٹ دوبارہ بحال کردیے جائیں گے۔وزارت کا کہنا تھا’ بیرون مملکت کی جن ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، ان کی سروسز مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں تھیں جو وہ عمرہ زائرین کو فراہم کررہی تھیں۔وزارت نے واضح کیا ایجنسیوں کے خلاف کارروائی سے وہ عمرہ زائرین متاثر نہیں ہوں گے جنہوں نے پابندی کے اطلاق سے قبل عمرہ ویزے جاری کرائے ہیں۔ایسے تمام زائرین اپنے شیڈول کے مطابق مملکت آسکیں گے۔ خلاف ورزی کی مرتکب ٹریول ایجنسیوں کے لیے عارضی طور پر نئے ویزوں کا اجرا بند کیا گیا ہے۔








