اٹک۔ 02 فروری (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گزشتہ روز ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں 35 اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب میں شرکت کی جس کا اہتمام حلال احمر کی جانب سے کیا گیا تھا۔ گورنر نے اس موقع پر کہا کہ میری زندگی کا خوبصورت ترین اور خوشی کا دن ہے کہ میری 35 بیٹیوں کی شادی کا مرحلہ مکمل ہوا ،رب کریم …
گورنر پنجاب کی فتح جنگ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت، اٹک کے طلبہ میں 10 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان

مزید خبریں
اٹک۔ 02 فروری (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گزشتہ روز ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں 35 اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب میں شرکت کی جس کا اہتمام حلال احمر کی جانب سے کیا گیا تھا۔ گورنر نے اس موقع پر کہا کہ میری زندگی کا خوبصورت ترین اور خوشی کا دن ہے کہ میری 35 بیٹیوں کی شادی کا مرحلہ مکمل ہوا ،رب کریم سے دلی دعا ہے میری یہ پھول جیسی بیٹیاں اپنے گھروں میں شاد و آباد اور خوش و خرم رہیں۔
اس موقع پر دعوت ولیمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے جبکہ شادی شدہ جوڑوں کو جہیز بھی دیا کیا گیا ۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ گورنر شپ اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے بعد میرے اٹک کے عوام کی امانت ہے میرا مشن عوام کی خدمت ہے۔ میں نے اس دھرتی کیلئے کام کرنا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ اٹک کے طلبہ میں دس ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ اجتماعی شادیوں کے پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، پورے اٹک کے ایسے سفید پوش افراد جواپنی بیٹیوں کی رخصتی وسائل کی کمی کی وجہ سے نہیں کر سکتے، ان سے کہتا ہوں کہ پیپلزپارٹی کے دفاتر میں رجسٹریشن کروائیں ان شاء اللہ جتنی بچیاں ہوں ان کی رخصتی خود کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کے اس پروگرام کو آرگنائز کرنے پر ملک کامران خاکی سمیت تمام منتظمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پارٹی کے پرانے ورکرز کو بتاناچاہتا ہوں کہ آپ سب مجھے عزیز ہیں پارٹی کیلئے کام کریں اور محنت کریں ۔تقریب میں سردار ظہور اقبال خان فرانس نے بیس جوڑوں کی شادیاں کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جو اجتماعی شادیوں کو پروگرام ہو گا بیس کے اخراجات میں ادا کروں گا۔
تقریب میں ڈویژنل جنر ل سیکرٹری ملک خالد نواز بوبی،سینئر رہنماء حمید درانی،بریگیڈئیر ریٹائرڈ عاصم نواز، ملک غلام اصغر جنڈ، سردار ذوالفقار حیات خان ایڈووکیٹ،حاجی اختر غریبوال، ملک عتیق اچھڑی، حاجی شاہد، تیمور خان،ضلعی صدر تلہ گنگ قاضی الطاف سمیت کثیر تعداد میں پارٹی عہدیداروں عمائدین علاقہ نے شرکت کی ۔اجتماعی دعا پیر سید قاسم شاہ سیالوی ہمدانی نے کرائی ۔گورنر نے تمام جوڑوں کو گلدستے اور مبارک باد پیش کی۔







