بحرین۔2فروری (اے پی پی):اردو کے معروف شاعر اجمل سراج کی یاد میں اردو مرکز بحرین میں عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب رؤف نے خصوصی شرکت کی۔ مشاعرے کی صدارت معروف شاعر اور ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کی جبکہ نظامت پاکستان سے آئے نوجوان شاعر اور اجمل سراج کے فرزند عبدُالرحمٰن مومن نے نہایت خوبصورتی، محبت اور وقار کے …
اجمل سراج کی یاد میں اردو مرکز بحرین میں عالمی مشاعرہ

مزید خبریں
بحرین۔2فروری (اے پی پی):اردو کے معروف شاعر اجمل سراج کی یاد میں اردو مرکز بحرین میں عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب رؤف نے خصوصی شرکت کی۔ مشاعرے کی صدارت معروف شاعر اور ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کی جبکہ نظامت پاکستان سے آئے نوجوان شاعر اور اجمل سراج کے فرزند عبدُالرحمٰن مومن نے نہایت خوبصورتی، محبت اور وقار کے ساتھ انجام دی۔
بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ بحرین کے ممتاز سماجی اور کاروباری افراد نے بڑی تعداد میں مشاعرے میں شرکت کی جن میں شیخ ساجد ،عادل وسیم ، افضل بھٹی اور عزیز ہاشمی خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔ پاکستان اور امریکا سے آئے ممتاز شعراے کرام نے بھی مشاعرے میں شرکت کی اور اپنے فکر انگیز اور دل آویز کلام سے سامعین کو مسحور کیا۔
ان میں ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، ڈاکٹر جنید آزر،عظمی جون، تہذیب حافی، ڈاکٹر رباب تبسم، خضر سلیم، الماس شبی، سلمان نوید اور عبدُالرحمٰن مومن خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔ مملکتِ بحرین کے میزبان شعراے کرام میں احمد عادل، اقبال طارق، ریاض شاہد، اسد اقبال، سعید سعدی اور اویس رسول شامل تھے۔ بحرین میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات علی حیدر نے مشاعرے کے انعقاد میں بھرپور معاونت کی۔







