اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):چیف جسٹس پاکستان اور چیئرمین لا ء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان جسٹس یحییٰ آ فریدی نے لا اینڈ جسٹس کمیشن کی سیکرٹری تنزیلہ صباحت کی ایک سالہ ڈیپوٹیشن مدت مکمل ہونے پر ان سے الوداعی ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر چیف جسٹس نے تنزیلہ صباحت کی پیشہ وارانہ …
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آ فریدی سے لا ء اینڈ جسٹس کمیشن کی سیکرٹری تنزیلہ صباحت کی الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):چیف جسٹس پاکستان اور چیئرمین لا ء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان جسٹس یحییٰ آ فریدی نے لا اینڈ جسٹس کمیشن کی سیکرٹری تنزیلہ صباحت کی ایک سالہ ڈیپوٹیشن مدت مکمل ہونے پر ان سے الوداعی ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔
سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر چیف جسٹس نے تنزیلہ صباحت کی پیشہ وارانہ لگن اور محنت کو سراہا اور کمیشن کی ادارہ جاتی کارکردگی کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔
انہوں نے انتظامی امور میں بہتری اور اہم عدالتی اصلاحاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں ان کی کاوشوں کو بھی نمایاں قرار دیا۔چیف جسٹس نے تنزیلہ صباحت کے لئے آئندہ پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی امتیازی انداز میں خدمات انجام دیتی رہیں گی۔
ملاقات میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار، موجودہ سیکرٹری لا ء اینڈ جسٹس کمیشن اور کمیشن کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے بطورِ یادگار سبکدوش ہونے والی سیکرٹری کو سووینیئر بھی پیش کیا۔







