این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں خون کی عطیہ مہم، افسران و ملازمین کی بھرپور شرکت

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے جینڈر اینڈ کمیونٹی سیل نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں لائف سیورز ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے خون کی عطیہ مہم کا انعقاد کیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق یہ اقدام این ڈی ایم اے کے کمیونٹی ریزیلینس اور انسانی امداد کے وسیع عزم کا حصہ ہے۔ اس مہم میں یہ تسلیم کیا گیا …

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے جینڈر اینڈ کمیونٹی سیل نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں لائف سیورز ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے خون کی عطیہ مہم کا انعقاد کیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق یہ اقدام این ڈی ایم اے کے کمیونٹی ریزیلینس اور انسانی امداد کے وسیع عزم کا حصہ ہے۔

اس مہم میں یہ تسلیم کیا گیا کہ رضاکارانہ خون کا عطیہ ایمرجنسی رسپانس، سرجری، ماں کی صحت کی دیکھ بھال، حادثات کا شکار اور دائمی امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے ایک انتہائی اہم اور جان بچانے والا ذریعہ ہے۔ این ڈی ایم اے کے افسران اور ملازمین نے بہت جوش و جذبے کے ساتھ اس مہم میں شرکت کی اور شہری ذمہ داری کے مشترکہ احساس کا مظاہرہ کیا۔

مختلف شعبوں سے شاندار ردعمل ملا اور نمایاں تعداد میں عطیہ کنندگان نے شرکت کی جو این ڈی ایم اے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ صرف ڈیزاسٹر رسپانس تک محدود نہیں بلکہ زندگیاں بچانے کے وسیع تر مقصد کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔

لائف سیورز کے نمائندوں نے پورے عمل کی نگرانی کی، صحت و حفاظت کے تمام معیاری پروٹوکولز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا اور عطیہ کنندگان کو مکمل رہنمائی فراہم کی۔ یہ مہم کامیابی سے مکمل ہوئی اور جمع کیا گیا خون لائف سیورز کے نیٹ ورک کے ذریعے ان ہسپتالوں اور مریضوں تک پہنچایا جائے گا جنہیں فوری طور پر خون کی ضرورت ہے۔