جوہرآباد ،ورلڈ بینک کے صدر اجےبانگاکے 3فروری کو دورہ خوشاب کے انتظامات مکمل

جوہرآباد ۔02 فروری (اے پی پی):ورلڈ بینک کے صدر اجےبانگاکےدورہ پاکستان کے دوران 3فروری کوخوشاب اپنے آبائی گھر اور تاریخی گوردوارہ کے متوقع دورہ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ خوشاب نےانتظامات کو آخری شکل دے دی ہے۔ دورہ کے موقع پرمین بازار خوشاب میں تاریخی عمارت گوردوارہ گرو سری سنگھ سبھا کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہاں ذیب حسین لابر نے بحالی کے اقدامات …

جوہرآباد ۔02 فروری (اے پی پی):ورلڈ بینک کے صدر اجےبانگاکےدورہ پاکستان کے دوران 3فروری کوخوشاب اپنے آبائی گھر اور تاریخی گوردوارہ کے متوقع دورہ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ خوشاب نےانتظامات کو آخری شکل دے دی ہے۔ دورہ کے موقع پرمین بازار خوشاب میں تاریخی عمارت گوردوارہ گرو سری سنگھ سبھا کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہاں ذیب حسین لابر نے بحالی کے اقدامات کی براہ راست خود نگرانی کی،

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معزز مہمانوں کے دوروں کے لیے جامع تیاری نہایت اہم ہے تاکہ ضلع خوشاب کا مثبت تشخص اجاگر ہو سکے،خوشاب گردوارہ سری گرو سنگھ سبھا 1931 میں تعمیر ھوا تھا اس وقت سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرنتھ پڑھانے والے گروگرنتھی اور گردوارے کی سیوا یا خدمتگار جو اس وقت خوشاب کے گردوارے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے،

ان میں عالمی بینک کے صدر اجے بانگا کے داداسردار کرتار سنگھ شامل تھے ۔گوردوارہ سری گروسنگھ سبھا کی تزئین وارائش اور اس کو دوبارہ اس کی اصلی تاریخی حالت میں لانے کے بعد دنیا بھر سے سکھوں کو پاکستان میں اپنی مذھبی رسومات کی ادائیگی کے لیئے ایک اور تاریخی مذھبی مقام میسر آ ئے گا ۔سٹیٹ گیسٹ صدر ورلڈ بنک مسٹر اجے پال سنگھ بنگا کا دورہ خوشاب کے موقع پرسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان کا کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کے ہمراہ ہیلی پیڈ اور گوردوارہ سری گورو سنگھ سَبھا کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر ، ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے

،دورے کے دوران ریلوے گراؤنڈ خوشاب میں بنائے گئے ہیلی پیڈ کی سیکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا گیا۔ داخلی و خارجی راستوں، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور سکیورٹی تعیناتی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔آر پی او نے ھدایت کی کہ گوردوارہ کی سیکورٹی کو مزید فول پروف بنایا جائے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے،سٹیٹ گیسٹ کی انٹری و ایگزٹ کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات مہیا کیے جائیں۔

سی سی ٹی وی کیمروں کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے،ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کی بریفنگ اور چیکنگ کو مزید بہتر بنایا جائے۔ پارکنگ ایریا، اطرافی سڑکوں اور گردونواح میں پولیس پٹرولنگ اور ناکہ بندی کے ذریعے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔