ملتان۔ 02 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے تخفیفِ غربت وسماجی تحفظ سیدعمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت مستحق شہریوں کو شفاف اوربروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے فلاحی اقدامات اورڈیجیٹل اصلاحات کو فروغ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فی مریض علاج کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کردی گئی ہے تاکہ سنگین امراض میں مبتلا مریضوں کوبہترسہولیات میسرآسکیں۔ نشتر ہسپتال ملتان کے …
حکومت مستحق شہریوں کو شفاف اوربروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے فلاحی اقدامات کر رہی ہے،وفاقی وزیر تخفیفِ غربت وسماجی تحفظ

مزید خبریں
ملتان۔ 02 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے تخفیفِ غربت وسماجی تحفظ سیدعمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت مستحق شہریوں کو شفاف اوربروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے فلاحی اقدامات اورڈیجیٹل اصلاحات کو فروغ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فی مریض علاج کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کردی گئی ہے تاکہ سنگین امراض میں مبتلا مریضوں کوبہترسہولیات میسرآسکیں۔
نشتر ہسپتال ملتان کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دورہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات پرکیا گیا ہےتاکہ صحت اورفلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا جا سکےاوردکھی انسانیت کی خدمت کو مزیدمؤثربنایاجا سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نشتر ہسپتال پاکستان کے بڑے طبی مراکز میں شمار ہوتا ہے جو جنوبی پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ اور بلوچستان سے آنے والے مریضوں کو بھی علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان بیت المال مریضوں کی مالی معاونت میں اہم کردار ادا کر رہا ہےپاکستان بیت المال کا بجٹ 10 ارب روپے سے بڑھا کر14ارب روپے کر دیا گیا ہے جبکہ میڈیکل گرانٹس 3 ارب روپے سے تجاوزکرگئی ہیں۔عمران احمد شاہ نےبتایا کہ جنوری 2026 تک پاکستان بیت المال کے تحت 4ہزارمریضوں کاعلاج کیا گیا جس پر62 کروڑروپے خرچ ہوئے،جبکہ اب تک 600 مریضوں کونشترہسپتال میں مفت علاج فراہم کیاجاچکا ہے۔ڈیجیٹل اصلاحات پربات کرتے ہوئے وفاقی وزیرنےکہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کےتحت ڈیجیٹل والٹ متعارف کرادیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 60 فیصد ادائیگیاں مکمل ہو چکی ہیں اورمارچ تک 100فیصد ادائیگیاں ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کی جائیں گی جس سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔سید عمران احمد شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ نشتر ہسپتال میں تنخواہوں سے محروم سکیورٹی عملے کو آئندہ چند دنوں میں واجبات ادا کردیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بیت المال شہریوں کوہنرمند بنانے کے لیے بھی کام کر رہا ہے اور حکومت غربت کے خاتمے اورشہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔







