اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ میں غریب طبقات کی انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کو چیئرپرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت …
گورنر خیبرپختونخوا کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سے ملاقات،سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ میں غریب طبقات کی انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کو چیئرپرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت صوبہ میں جاری مختلف پروگراموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد و کفالت کے طریقہ کار میں مزید شفافیت لانے سے متعلق مختلف تجاویز اور سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی کا عمل بھی زیر غور رہا۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ میں سیلاب زدہ خاندانوں کی رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کرکے رمضان سے پہلے مستحق متاثرین کو امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے جس پر چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے گورنر کو بی آئی ایس پی کے تحت رقوم کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنانے کا یقین دلایا۔
ملاقات میں وادی تیراہ کے مستحق متاثرین میں بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم کی فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔







