اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):ایکنک نے 240 ارب روپے سے زائد مالیت کے چار بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا۔ نائب وزیر اعظم کے آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیرِ خزانہ، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی، وزیرِ منصوبہ بندی …
ایکنک نے 240 ارب روپے سے زائد مالیت کے چار بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):ایکنک نے 240 ارب روپے سے زائد مالیت کے چار بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا۔
نائب وزیر اعظم کے آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیرِ خزانہ، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی، وزیرِ منصوبہ بندی سندھ، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری آبی وسائل اور اقتصادی امور ڈویژن ، وزارتِ خزانہ، نیوٹیک اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں 240 ارب روپے سے زائد مالیت کے چار بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں اے ایف آئی سی ، این آئی ایچ ڈی راولپنڈی کی توسیع، وزیرِ اعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام، کراچی ییلو لائن بی آر ٹی کوریڈور اور گلگت بلتستان میں ہارپو پن بجلی منصوبہ (34.5 میگاواٹ) شامل ہیں۔







