سپیکر قومی اسمبلی کی ایجنسیوں کے خلاف بلاجواز تنقید اجلاس کی کارروائی سے حذف کرنے اور وزیر دفاع کو شہادتوں ، قربانیوں سے آگاہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان کی کارروائی کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی جانب سے سکیورٹی اداروں اور ایجنسیوں کے خلاف کی جانے والی تنقیدکا نوٹس لیتے ہوئے یہ تنقید اجلاس کی کارروائی سے حذف کرنے کا حکم دیدیا۔ سپیکر نے وزیر دفاع کو ہدایت جاری کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں اب تک سکیورٹی فورسز کے …

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان کی کارروائی کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی جانب سے سکیورٹی اداروں اور ایجنسیوں کے خلاف کی جانے والی تنقیدکا نوٹس لیتے ہوئے یہ تنقید اجلاس کی کارروائی سے حذف کرنے کا حکم دیدیا۔

سپیکر نے وزیر دفاع کو ہدایت جاری کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں اب تک سکیورٹی فورسز کے افسران، جوانوں اور عام شہریوں کی ہونے والی شہادتوں اور قربانیوں کی مکمل تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کریں۔