راولپنڈی ۔2فروری (اے پی پی):اسلامی فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کے سیکرٹری جنرل، میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے …
اسلامی فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کے سیکرٹری جنرل، میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی کی چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔2فروری (اے پی پی):اسلامی فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کے سیکرٹری جنرل، میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے مشترکہ حکمت عملی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور رکن ممالک کی استعداد کار میں اضافے کے ذریعے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلامی دنیا میں استحکام کے قیام اور انسدادِ دہشت گردی کے مربوط اقدامات کو فروغ دینے میں IMCTC کے کردار کو سراہا۔
میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی نمایاں خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور پاکستان مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے دونوں اطراف سے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم پر زور دیا گیا۔
آئی ایم سی ٹی سی (IMCTC) کی ٹیم 2 سے 6 فروری 2026ء تک پاکستان کے دورے پر ہے، جہاں وہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) میں "انتہا پسند عناصر کی معاشرتی بحالی اور دوبارہ شمولیت” کے موضوع پر ایک ہفتے کی تربیتی مشقیں منعقد کرے گی۔







