ازبک وزراء کا پاکستان میں مختلف انفراسٹرکچر، کان کنی اور معدنی منصوبوں کا دورہ

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):ازبکستان کے وزراء نے پاکستان کے دورے کے دوران دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری اور علاقائی رابطہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف انفراسٹرکچر، کان کنی اور معدنی منصوبوں کا دورہ کیا۔ازبکستان کے وزیر سرمایہ کاری، صنعت و تجارت لذیذ شے قدرتوف، نائب وزیر مسٹر شوخروخ خ۔ غلاموف، اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن و اوورسیز آپریشنز کے مشیر بیکھزوت نرما توف، دیگر سینئر ازبک حکام کے ہمراہ ان دنوں …

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):ازبکستان کے وزراء نے پاکستان کے دورے کے دوران دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری اور علاقائی رابطہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف انفراسٹرکچر، کان کنی اور معدنی منصوبوں کا دورہ کیا۔ازبکستان کے وزیر سرمایہ کاری، صنعت و تجارت لذیذ شے قدرتوف، نائب وزیر مسٹر شوخروخ خ۔ غلاموف، اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن و اوورسیز آپریشنز کے مشیر بیکھزوت نرما توف، دیگر سینئر ازبک حکام کے ہمراہ ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ انہیں پاکستان کے سب سے بڑے نجی گروپ کی جانب سے بزنس اورینٹیشن وزٹ کی دعوت دی گئی، پیر کو جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ ازبک وزارتی وفد نے حبیب رفیق انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ گروپ کے مختلف نمایاں منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا، جس کی میزبانی چیئرمین ایچ آر ایل گروپ کے زاہد رفیق اور گروپ کی سینئر مینجمنٹ نے کی۔دورے کے دوران وفد کو پاکستان میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، اربن پلاننگ، صنعتی ترقی اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں ایچ آر ایل گروپ کی خدمات کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

وفد نے پاکستان کے پہلے اسمارٹ سٹی منصوبے ’’کیپیٹل اسمارٹ سٹی‘‘ کا بھی دورہ کیا جو اسلام آباد کے قریب واقع ہے۔ اس موقع پر ظہیرالدین بابر ایونیو کا افتتاح جمہوریہ ازبکستان کے وزیر سرمایہ کاری، صنعت و تجارت لذیذ شے قدرتوف نے کیا۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ظہیرالدین بابر 1524ء میں برصغیر کی جانب اپنے سفر کے دوران اس خطے سے گزرے تھے۔ اس تاریخی مقام پر کیپیٹل اسمارٹ سٹی کی ترقی پاکستان اور ازبکستان کے مابین دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی روابط کی عکاسی کرتی ہے، جنہیں اب جدید ترقی اور تعاون کے ذریعے مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ ازبکستان اوورسیز جیولوجیکل کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر اومونوف خیاتبوی اخمدالیویچ اور حبیب رفیق انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈپٹی چیئرمین جہانزیب زاہد رفیق کے مابین مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے گئے۔اس موقع پر ازبکستان کے وزیر سرمایہ کاری، صنعت و تجارت لذیذ قدرتوف اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علیشر تختایوف بھی موجود تھے۔معاہدے کے تحت دونوں فریقین مشترکہ جیولوجیکل سرویز، معدنی وسائل کی تلاش، تکنیکی مہارت کے تبادلے

ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور جدید و پائیدار کان کنی کے طریقوں کو اپنانے کے لیے تعاون کریں گے۔یہ شراکت داری معدنی وسائل کی تلاش کے شعبے میں ازبکستان کے بڑھتے ہوئے علاقائی کردار کی عکاسی کرتی ہے، جو مضبوط جیولوجیکل مہارت، تربیت یافتہ افرادی قوت اور اصلاحات پر مبنی سرمایہ کاری پالیسیوں کی بدولت ممکن ہوا ہے، جبکہ یہ پاکستان کے معدنی ترقی کے امکانات میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔دورے کے دوران ایچ آر ایل گروپ کی سینئر مینجمنٹ، جن میں چیف آپریٹنگ آفیسر محمد اسلم ملک، سی ای او مسٹر زاہد ندیم، کیپیٹل اسمارٹ موٹرز کے سی ای او عمران زاہد اور چیئرمین کے مشیرخالد تیمور اکرم سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔یہ دورہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے، ادارہ جاتی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور انفراسٹرکچر، معدنیات اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون کے ذریعے پائیدار اقتصادی ترقی کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔