اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےڈائریکٹر اے پی پی اردو نیوز سروس عبدالجبار زکریا کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر نے منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں ڈائریکٹر اے پی پی اردو نیوز سروس عبدالجبار زکریا سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ڈائریکٹر اے پی پی اردو نیوز سروس عبدالجبار زکریا کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےڈائریکٹر اے پی پی اردو نیوز سروس عبدالجبار زکریا کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر نے منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں ڈائریکٹر اے پی پی اردو نیوز سروس عبدالجبار زکریا سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بیٹے کا اچانک انتقال بڑا صدمہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے، غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی دعا بھی کی۔







