اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی سی)کے دیگر عالمی نیوز ایجنسیوں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں سے موثر انداز میں استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان روابط کو پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ اور قومی بیانیہ کے موثر ابلاغ کے لئے بھرپور طریقے …
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا اے پی پی ہیڈ آفس کا دورہ، اے پی پی کے دیگر عالمی نیوز ایجنسیوں کے ساتھ معاہدوں سے موثر انداز میں استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی سی)کے دیگر عالمی نیوز ایجنسیوں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں سے موثر انداز میں استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان روابط کو پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ اور قومی بیانیہ کے موثر ابلاغ کے لئے بھرپور طریقے سے استعمال کیا جائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اے پی پی کی علاقائی زبانوں میں خبروں کے مواد کی ترسیل کو نچلی سطح تک یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اے پی پی کی بلوچی، براہوی، سندھی، پشتو، سرائیکی نیوز سروسز کے تحت تیار کردہ مواد کی بھرپور تشہیر سے عوامی اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن کے ہیڈ آفس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کو قومی خبر رساں ادارے کے اغراض و مقاصد، تنظیمی ڈھانچے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ اے پی پی کی مجموعی کارکردگی ، ڈیجیٹل حکمت عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں اے پی پی کی ڈیجیٹل موجودگی کو مزید موثر اور وسیع بنانے، ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور سٹریٹجک بیانیہ سازی میں اے پی پی کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے موثر استعمال، ڈیجیٹل آئوٹ ریچ میں اضافے اور علاقائی زبانوں میں خبروں کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اے پی پی کے دیگر عالمی نیوز ایجنسیوں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں سے موثر انداز میں استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان روابط کو پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ اور قومی بیانیہ کے موثر ابلاغ کے لئے بھرپور طریقے سے استعمال کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے اے پی پی کی علاقائی زبانوں میں خبروں کے مواد کی ترسیل کو نچلی سطح تک یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ اے پی پی کی بلوچی، براہوی، سندھی، پشتو، سرائیکی نیوز سروسز کے تحت تیار کردہ مواد کی بھرپور تشہیر سے عوامی اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی زبانوں میں معیاری مواد کی اشاعت ریاستی بیانیہ کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ابھرتے ہوئے میڈیا رجحانات سے ہم آہنگ ہونے اور اے پی پی کی ڈیجیٹل صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم کھچی کی ادارے میں شفافیت کو یقینی بنانے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف ایم ڈی اے پی پی کے اقدامات لائق تحسین ہے۔ وفاقی وزیر نے اے پی پی انتظامیہ کی جانب سے کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی پی کرپشن کیس کی عدالتی کارروائی اور ٹرائل پر قریبی نظر رکھی جائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اے پی پی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ترجیحی بنیادوں پر منعقد کرنے کیلئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی محمد عاصم کھچی نے وفاقی وزیر کو ادارے کی مجموعی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔







