وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سینئر صحافی عبد الجبار زکریا کے جواں سال بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے سینئر صحافی اور قومی خبررساں ادارے (اے پی پی) کے ڈائریکٹر اردو نیوز سروس عبد الجبار زکریا کے جواں سال بیٹے معاذ عبداللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں انجینئر امیر مقام نے عبد الجبار زکریا اور تمام خاندان سے ہمدردی کا …

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے سینئر صحافی اور قومی خبررساں ادارے (اے پی پی) کے ڈائریکٹر اردو نیوز سروس عبد الجبار زکریا کے جواں سال بیٹے معاذ عبداللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں انجینئر امیر مقام نے عبد الجبار زکریا اور تمام خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی گھڑی میں آپ کے ساتھ برابر کا شریک ہوں ۔وفاقی وزیر امور کشمیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔