صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی کا سینئر صحافی اور اے پی پی کے ڈائریکٹر اردونیوز سروس عبد الجبار زکریا کے صاحبزادے کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے سینئر صحافی اور اے پی پی کے ڈائریکٹر اردونیوز سروس عبد الجبار زکریا کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں …

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے سینئر صحافی اور اے پی پی کے ڈائریکٹر اردونیوز سروس عبد الجبار زکریا کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔