صدرِ مملکت آصف علی زرداری قازقستان اور ازبکستان کے صدور کو نشانِ پاکستان سے نوازیں گے

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری قازقستان اور ازبکستان کےصدور کو پاکستان کے سرکاری دوروں کے دوران ملک کے سب سے اعلیٰ سول اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازیں گے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق نشانِ پاکستان، پاکستان کا سب سے باوقار سول اعزاز ہے جو اُن شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے پاکستان کے قومی مفاد کے لیے غیر معمولی اور نمایاں …

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری قازقستان اور ازبکستان کےصدور کو پاکستان کے سرکاری دوروں کے دوران ملک کے سب سے اعلیٰ سول اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازیں گے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق نشانِ پاکستان، پاکستان کا سب سے باوقار سول اعزاز ہے جو اُن شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے پاکستان کے قومی مفاد کے لیے غیر معمولی اور نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔

یہ اعزاز ماضی میں بھی بطورِ احترام اور دوستی کے اظہار کے لیے دورہ کرنے والے سربراہانِ مملکت کو عطا کیا جاتا رہا ہے جو دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔ اعزازات کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوگی جہاں صدرِ مملکت باضابطہ طور پر دونوں معزز مہمانوں کو نشانِ پاکستان سے نوازیں گے۔

قازقستان اور ازبکستان کے صدور کے اعزاز میں سرکاری ضیافتوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ ان تقریبات میں وفاقی کابینہ کے ارکان، پارلیمنٹ کے نمائندگان، سفارتی برادری کے اراکین اور دیگر معزز شخصیات شرکت کریں گی۔

مزید خبریں