وزیر ٹیوٹا،خوراک جاوید اقبال بڈھانوی کی چیئرمین وزیر اعظم پاکستان یوتھ پروگرام سے ملاقات،آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن سکل ڈویلپمنٹ بارے تبادلہ خیال کیا

مظفر آباد۔ 03 فروری (اے پی پی):وزیر برائے ٹیوٹا،خوراک و کے ڈی اے جاوید اقبال بڈھانوی نے چیئرمین وزیر اعظم پاکستان یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات کےدوران آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن اسکل ڈویلپمنٹ اور جدید فنی تربیت کے فروغ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر ٹیوٹا جاوید اقبال بڈھانوی کے ہمراہ چیئرمین …

مظفر آباد۔ 03 فروری (اے پی پی):وزیر برائے ٹیوٹا،خوراک و کے ڈی اے جاوید اقبال بڈھانوی نے چیئرمین وزیر اعظم پاکستان یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات کےدوران آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن اسکل ڈویلپمنٹ اور جدید فنی تربیت کے فروغ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر ٹیوٹا جاوید اقبال بڈھانوی کے ہمراہ چیئرمین ٹیوٹا عامر محمود، سیکرٹری ٹیوٹا مسعود بخاری اور راجہ عادل موجود تھے۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو پاکستان کے جدید ٹیکنیکل اداروں میں تربیت فراہم کرنے جدید کورسز متعارف کرانے اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے جامع پروگرامز پر غور کیا گیا۔ اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کے جدید پروگرامز میں شامل کیا جائے گا جہاں انہیں آئی ٹی اسکل ایجوکیشن جدید ٹیکنالوجی انڈسٹری سے متعلق کورسز اور مختلف بین الاقوامی زبانوں کی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر بھی روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔

اس موقع پر چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو وزیر اعظم یوتھ پروگرام میں باقاعدہ شامل کیا جائے گا اور ان کے لیے خصوصی اور بڑا پیکج ترتیب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو ہنر مند خود کفیل اور کامیاب بنایا جائے نوجوانوں کو جدید ٹیکنیکل تعلیم اور اسکلز سے آراستہ کر کے انہیں باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

وزیر ٹیوٹا جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ آزاد کشمیر ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں نوجوانوں کے لیے ہنر مندی اور جدید کورسز کی ضرورت ہے آزاد کشمیر کے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں انہیں صرف درست رہنمائی اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ،نوجوانوں کے لیے جدید ہنر مندی اور ٹیکنیکل تعلیم وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے ہماری حکومت ریاست کے نوجوانوں کو جدید تعلیم ،فنی مہارت اور آئی ٹی کی تعلیم سے آراستہ کر کے انہیں خود کفیل بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست کے ہر نوجوان کو جدید تعلیم اور فنی مہارتیں فراہم کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ خود اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکے۔

محکمہ ٹیوٹا ریاست کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہنر مندی کے فروغ سے نہ صرف نوجوان خود کفیل ہوں گے بلکہ انڈسٹری کا فروغ بھی ممکن ہو گا جس سے ریاست کی مجموعی تعمیر و ترقی میں نمایاں بہتری آئے گی نوجوان ملک و ریاست کی ترقی میں موثر کردار ادا کر سکیں گے۔وزیر ٹیوٹا نے کہا کہ ہماری حکومت آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے تعلیم ،ہنر مندی آ،ئی ٹی اور جدید کورسز کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے نوجوانوں کو مختلف ممالک کی زبانوں کی تربیت بھی دی جا رہی ہے تاکہ وہ جدید دور کے تقاضوں کا مقابلہ کر سکیں اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔

جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ وفاق محکمہ ٹیوٹا کی مزید معاونت کرے تاکہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے اسکل ایجوکیشن، آئی ٹی، جدید ٹیکنیکل کورسز اور زبانوں کے پروگرامز کو مزید وسعت دی جا سکے ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان جس شعبے میں آگے بڑھنا چاہے حکومت اس کے لیے موزوں کورسز فراہم کرے ،نوجوانوں کو کامیاب بنانا ہمارا مشن ہے۔

چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے وزیر ٹیوٹا جاوید اقبال بڈھانوی کو یقین دہانی کرائی کہ کشمیر کے نوجوانوں کے لیے خصوصی اور جدید پروگرامز ترتیب دیے جا رہے ہیں جو نوجوانوں کی امنگوں کے عین مطابق ہوں گے اور مکمل تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیر ٹیوٹاجاوید اقبال بڈھانوی کی محکمہ ٹیوٹا کی کارکردگی بہتر بنانے اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور ان کی تعلیم کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تاکہ آزاد کشمیر کے نوجوان جدید ہنر اور کورسز سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

مزید خبریں