قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا سینئر صحافی عبد الجبار زکریا کے صاحبزادے معاذ عبداللہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے سینئر صحافی اور قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے ڈائریکٹر اردو نیوز سروس عبد الجبار زکریا کے صاحبزادے معاذ عبداللہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ معاذ عبداللہ کے انتقال کی …

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے سینئر صحافی اور قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے ڈائریکٹر اردو نیوز سروس عبد الجبار زکریا کے صاحبزادے معاذ عبداللہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ معاذ عبداللہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید خبریں