آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ منگل کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد …

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ منگل کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 100 کیوسک،

خیرآباد پل پر پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 400 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1492.00 فٹ، میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.747 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1202.70 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.426 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 646.80 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.204 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں