وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت 86 نئے زیارات گروپ آرگنائزرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت 86 نئے زیارات گروپ آرگنائزرز کو سرٹیفکیٹس کے اجراء کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزارت سے رجسٹرڈ زیارات گروپ آرگنائزرز کی مجموعی تعداد 260 ہو گئی ہے جبکہ تمام مجاز کمپنیوں کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومتی وژن کے …

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت 86 نئے زیارات گروپ آرگنائزرز کو سرٹیفکیٹس کے اجراء کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزارت سے رجسٹرڈ زیارات گروپ آرگنائزرز کی مجموعی تعداد 260 ہو گئی ہے جبکہ تمام مجاز کمپنیوں کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومتی وژن کے مطابق ایران اور عراق کی زیارات کو مربوط اور منظم بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور وزارت خارجہ کے ذریعے سفارتخانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ صرف مجاز کمپنیوں کو ویزے جاری کیے جائیں۔

انہوں نے نئے رجسٹرڈ آرگنائزرز کو زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ کمپنیوں کی موثر مانیٹرنگ کے لیے این آئی ٹی بی کے تعاون سے ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے نئے نظام کے بروقت اجراء پر وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر ساجد چوہان اور شعبہ زیارات کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید خبریں