وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیبیا کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ، قریبی روابط برقرار رکھنے اور مستقبل میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):پاکستان اور لیبیا نے قریبی روابط برقرار رکھنے اور مستقبل میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیبیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مسلسل روابط اور بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیبیا کے اعلیٰ سطح وفد نے منگل کو …

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):پاکستان اور لیبیا نے قریبی روابط برقرار رکھنے اور مستقبل میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیبیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مسلسل روابط اور بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیبیا کے اعلیٰ سطح وفد نے منگل کو یہاں وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد لیبیا کی حکومت کے وزیراعظم ڈاکٹر اسامہ سعد حمد، لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر اور نائب کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر پر مشتمل تھا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں مشترکہ امور میں تعاون بڑھانے اور علاقائی و عالمی سطح پر امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے لیبیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مسلسل روابط و مکالمے کی اہمیت پر زور دیا جبکہ لیبیا کی قیادت نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔بیان کے مطابق ملاقات میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور مستقبل میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

مزید خبریں