اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےیورپی پارلیمنٹ کی سابق رکن انعم قیصر نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، اوورسیز پاکستانیوں کے کردار اور صوبے میں سماجی ترقی سے متعلق مختلف پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یورپ میں پاکستانی کمیونٹی اور وہاں موجود اراکینِ …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےیورپی پارلیمنٹ کی سابق رکن انعم قیصر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےیورپی پارلیمنٹ کی سابق رکن انعم قیصر نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، اوورسیز پاکستانیوں کے کردار اور صوبے میں سماجی ترقی سے متعلق مختلف پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یورپ میں پاکستانی کمیونٹی اور وہاں موجود اراکینِ پارلیمنٹ کے مثبت اور موثر کردار کو سراہتےہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کر رہے ہیں۔
گورنر نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ سمیت عالمی فورمز پر پاکستانی کمیونٹی کا کردار انتہائی مؤثر اور قابلِ تحسین ہے جس سے کشمیری عوام کی آواز دنیا تک پہنچانے میں مدد ملی ہے۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں ویمن امپاورمنٹ اور یوتھ انگیجمنٹ کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے جبکہ اس سلسلے میں اوورسیز پاکستانیوں کےتجربات اور مشاورت سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔








