اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ شب برات اللہ تعالیٰ کی رحمت، مغفرت اور بندوں کی بخشش کی رات ہے جو انسان کو اپنی زندگی کا محاسبہ کرنے، گناہوں سے توبہ کرنے اور رب کریم کی طرف خلوص دل سے رجوع کا موقع فراہم کرتی ہے۔شب برات کے بابرکت موقع پر قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں اس عظیم رات کی …
شب برات اللہ تعالیٰ کی رحمت، مغفرت اور بندوں کی بخشش کی رات ہے، قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا شب برات کے بابرکت موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ شب برات اللہ تعالیٰ کی رحمت، مغفرت اور بندوں کی بخشش کی رات ہے جو انسان کو اپنی زندگی کا محاسبہ کرنے، گناہوں سے توبہ کرنے اور رب کریم کی طرف خلوص دل سے رجوع کا موقع فراہم کرتی ہے۔شب برات کے بابرکت موقع پر قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں اس عظیم رات کی روحانی فضیلت اور اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مقدس رات کے صدقے پاکستان کو امن
استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے، امت مسلمہ کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کرے اور ہمیں رواداری، خیرسگالی اور باہمی احترام کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ شب برات کو عبادت، دعا اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت گزاریں تاکہ یہ بابرکت رات ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بن سکے۔








