اسلام آباد میں 2 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگز کا اجراء مکمل، شہر بھر میں 19 مقامات پر سہولت جاری

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 650 گاڑیوں کو ایم ٹیگز کا اجراء مکمل کر لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہر بھر میں 19 مقامات پر گاڑیوں کو ایم ٹیگ کا اجراء جاری ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1 ہزار 786 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے گئے ہیں۔ ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے کہا ہے …

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 650 گاڑیوں کو ایم ٹیگز کا اجراء مکمل کر لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہر بھر میں 19 مقامات پر گاڑیوں کو ایم ٹیگ کا اجراء جاری ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1 ہزار 786 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے گئے ہیں۔

ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ایم ٹیگ سینٹرز قائم کیے جائیں گے، 26 نمبر چونگی اور سترہ میل ٹول پلازہ پر سہولت 24 گھٹنے فراہم جبکہ کچنار پارک اور ایف نائن پارک میں رات 12 بجے تک کائونٹرز پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایم ٹیگ نہ ہونے والی گاڑیوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر جرمانے اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ شہریوں سے التماس ہے کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فی الفور ایم ٹیگ لگوائیں۔

مزید خبریں