پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے لیبیا کی عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی ملاقات

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے لیبیا کی عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول سٹاف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی میری ٹائم …

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے لیبیا کی عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول سٹاف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی میری ٹائم سکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال اور دفاع و عسکری تربیت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے علاقائی امن اور بحری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔

دونوں رہنمائوں نے موجودہ دو طرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے اور مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

مزید خبریں