آصفہ بھٹو زرداری نوجوان نسل کے لیے جدوجہد، حوصلے اور استقامت کی روشن مثال ہیں۔راجہ پرویز اشرف

لاہور۔3فروری (اے پی پی):سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف ، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری ہماری نوجوان نسل کے لیے جدوجہد، حوصلے اور استقامت کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ …

لاہور۔3فروری (اے پی پی):سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف ، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری ہماری نوجوان نسل کے لیے جدوجہد، حوصلے اور استقامت کی روشن مثال ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آصفہ بھٹو زرداری کو صحت و تندرستی کے ساتھ قوم کی خدمت کے مزید مواقع عطا فرمائے۔جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری نوجوانوں بالخصوص خواتین کے لیے حوصلے اور امید کی کرن ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن خاتونِ اول کی صحت اور درازی عمر کے لیے دعاگو ہیں۔

مزید خبریں