وفاقی پولیس کا شب ِ بر ات کے مو قع پر مذہبی اجتما عات کے حوالے سے جا مع سکیو ر ٹی پر و گر ام

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد میں شب ِ بر ات کے مو قع پر مذہبی اجتما عات کے حوالے سے اسلام آ باد پولیس نے ایک جا مع سکیو ر ٹی پر و گر ام تر تیب دیا ہے جس کے تحت ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور جو ان اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔پولیس ترجمان کے مطا بق ڈی آئی جی اسلام آ باد …

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد میں شب ِ بر ات کے مو قع پر مذہبی اجتما عات کے حوالے سے اسلام آ باد پولیس نے ایک جا مع سکیو ر ٹی پر و گر ام تر تیب دیا ہے جس کے تحت ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور جو ان اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔پولیس ترجمان کے مطا بق ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا رق کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا نے خصوصی سکیورٹی پلان تر تیب دیاہےجس کے تحت ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور جو ان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،اس پلا ن کے تحت وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور تمام متعلقہ ایس ایچ اوزکو بھی خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ شب برات کے دوران با و ردی مسلح، سول پارچات اور لیڈ یز پو لیس سمیت کمانڈوزبھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے

جبکہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کےلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح واک تھر و گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے تمام شرکاءکی خصوصی چیکنگ کی جا ئے گی جبکہ شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں کی موثر نگرانی سمیت بذ ر یعہ بم ڈسپو زل سکو اڈ مختلف ایر یاز کی چیکنگ کو بھی یقینی بنا یا جائے گا۔اسلام آ باد کے مختلف سیکٹر ز اور دیہی علاقوں میں گشت کے لئے ٹیمیں بھی مقرر کر نے کی ہد ا یا ت کی گئی ہیں۔ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد قا ضی علی رضا نے کہا کہ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ اولین تر جیح ہے، اس سلسلہ میں کسی قسم کی کو تا ہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

مزید خبریں