اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے سینئر صحافی اور قومی خبررساں ادارے (اے پی پی)کے ڈائریکٹر اردو نیوز سروس عبد الجبار زکریا کے جوانسال بیٹے معاذ عبداللہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو سوگوار خاندان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے عبد الجبار زکریا اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور …
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا سینئر صحافی عبد الجبار زکریا کےجوانسال بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے سینئر صحافی اور قومی خبررساں ادارے (اے پی پی)کے ڈائریکٹر اردو نیوز سروس عبد الجبار زکریا کے جوانسال بیٹے معاذ عبداللہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو سوگوار خاندان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے عبد الجبار زکریا اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ شریک ہوں۔ وفاقی وزیر امور کشمیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔








