صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی سری لنکا کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پرحکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے سری لنکا کے صدر ، ، حکومت اورعوام کو مبارکباد

اسلام آباد۔ 4فروری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےسری لنکا کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پرحکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے، حکومت اورعوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ یہ اہم دن سری لنکا کی عوام کے اتحاد اور قومی تفاخر کی عکاسی کرتا ہے اور ان کے پرعزم قومی …

اسلام آباد۔ 4فروری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےسری لنکا کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پرحکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے، حکومت اورعوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ یہ اہم دن سری لنکا کی عوام کے اتحاد اور قومی تفاخر کی عکاسی کرتا ہے اور ان کے پرعزم قومی سفر کے تسلسل کو ظاہر کرتا ہے جو بھرپور ثقافتی ورثے اور مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت سے تشکیل پایا ہے،پاکستان اور سری لنکا کی دوستی وقت کی کسوٹی پر پوری اتری ہے اور ہم ہر مشکل اور آسان گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے سری لنکا کی عوام کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داری کے تحت ان کے وطن سے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میں جنوبی ایشیا میں تعاون کے فروغ کے لئے سری لنکا کے کردار کو بھی سراہتا ہوں جہاں کولمبو میں سارک کے چھٹے (1991)، 10ویں (1998) اور 15ویں (2008) سربراہی اجلاس منعقد ہوئے،یہ امر افسوسناک ہے کہ بھارت نے محض اس وجہ سے کہ اگلا سربراہی اجلاس پاکستان میں ہونا تھا، سارک کی روح کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تقریباً 12 برس سے ان اجلاسوں کو معطل کر رکھا ہے۔

مجھے امید ہے کہ سری لنکا اور پاکستان جنوبی ایشیائی سلامتی اور سارک کی بحالی کے لئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے،پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات دیرینہ اور برادرانہ ہیں جو باہمی اعتماد، خیرسگالی اور مشترکہ اقدار پر قائم ہیں، ماضی میں دونوں ممالک نے چیلنجز کے دوران اور کامیابیوں کے لمحات میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ پاکستان اور سری لنکا باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے اور ہمارے درمیان دوستی اور تعاون کے رشتے آنے والے برسوں میں مزید مضبوط ہوتے جائیں گے۔