اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکومتِ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ مہاجر ینِ جموں و کشمیر ہمارے دل کے نہایت قریب ہیں ،ان کی تالیفِ قلب، بحالی اور باعزت آبادکاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسی سلسلے میں حکومتِ کی جانب سے تین ارب روپے …
مہاجر ینِ جموں و کشمیر ہمارے دل کے نہایت قریب ہیں ،ان کی تالیفِ قلب، بحالی اور باعزت آبادکاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وفاقی وزیر انجنیئر امیرمقام

مزید خبریں
اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکومتِ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ مہاجر ینِ جموں و کشمیر ہمارے دل کے نہایت قریب ہیں ،ان کی تالیفِ قلب، بحالی اور باعزت آبادکاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،
اسی سلسلے میں حکومتِ کی جانب سے تین ارب روپے کی لاگت سے 750 رہائشی گھروں کی تعمیر پر مشتمل پائلٹ پراجیکٹ پر کام جاری ہے،اس منصوبے کے لیے حکومتِ آزاد جموں و کشمیر نے سرکاری زمین مہیا کی ہے جبکہ جہاں سرکاری زمین محدود ہے وہاں قانونی طریقہ کار کے تحت بذریعہ ایوارڈ زمین حاصل کی جا رہی ہے۔
منگل کو وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر حکومتِ نے مہاجرینِ جموں و کشمیر (1989–90) کے لیے فی کس ماہانہ گزارہ الاؤنس پانچ ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سےکشمیری عوام کے ساتھ گہری محبت،وابستگی اور غیر متزلزل یکجہتی کا مظہر ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومتِ پاکستان اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ مہاجرینِ جموں و کشمیر کی مکمل بحالی اور آبادکاری صرف ایک سماجی ذمہ داری نہیں بلکہ قومی فریضہ ہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت کشمیری عوام کے ازلی اور مسلمہ حق ،حقِ خودارادیت کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور ہر ممکن سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔








