اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر 5 فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ نماز فجر کے اجتماعات کے بعد اہل کشمیر کی کامیابی کیلئے دعائیں کی جائیں گی اور ملک بھر میں مساجد و مدارس میں کشمیر کے حوالے سے سیمینارز، اجتماعات اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ پاکستان علما کونسل کے مطابق 6 فروری بروز جمعۃ المبارک کو بلوچستان …
پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر 5 فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا
اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر 5 فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ نماز فجر کے اجتماعات کے بعد اہل کشمیر کی کامیابی کیلئے دعائیں کی جائیں گی اور ملک بھر میں مساجد و مدارس میں کشمیر کے حوالے سے سیمینارز، اجتماعات اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔
پاکستان علما کونسل کے مطابق 6 فروری بروز جمعۃ المبارک کو بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی پر یوم مذمت منایا جائے گا، شہداء اور غازیوں اور پاکستان کی افواج، بلوچستان پولیس اور سلامتی کے اداروں کو کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔
اس موقع پر بھارت، اسرائیل اور پاکستان دشمن قوتوں کے عزائم سے عوام الناس کو آگاہ کیا جائے گا اور افغانستان کی سرزمین کو فتنہ ہندوستان اور فتنہ خوارج کے استعمال کرنے پر بھرپور مذمت بھی کی جائے گی۔









