اسلام آباد پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری جاری

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 4 فروری 2026 کو رات 8 بجے سے 9 بجے تک وفاقی دارالحکومت کی مختلف اہم شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، اس دوران ایکسپریس وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر رہنے کا امکان ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ڈائیورشنز کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور فیصل ایونیو پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ …

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 4 فروری 2026 کو رات 8 بجے سے 9 بجے تک وفاقی دارالحکومت کی مختلف اہم شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، اس دوران ایکسپریس وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر رہنے کا امکان ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ڈائیورشنز کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور فیصل ایونیو پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ سکتا ہے جس کے پیش نظر شہری متبادل راستے اختیار کریں۔

راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سرینگر ہائی وے استعمال کریں۔اسی طرح اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری زیرو پوائنٹ اور سرینگر ہائی وے کے ذریعے نائنتھ ایونیو کا رخ کریں۔ مری اور بارہ کہو سے اسلام آباد آنے اور جانے والوں کے لیے کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ کو متبادل راستوں کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔

سرینا اور بہارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے شہری پارک روڈ اور کھنہ روڈ استعمال کریں۔ ترجمان کے مطابق شہری کسی بھی قسم کی تازہ ٹریفک صورتحال جاننے کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا ایمرجنسی نمبر پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے سڑکوں پر موجود ہوں گے۔

مزید خبریں