پشاور۔4فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ اور سیکرٹری صحت شاہد اللہ کے ساتھ چیف سیکرٹری آفس پشاور میں ملاقات کی جس میں صوبے بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات اور حکمتِ عملیوں کا جائزہ لیا گیا۔ قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں …
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق کی چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے ملاقات،صوبے میں مرض کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات اور حکمتِ عملی کا جائزہ لیا
پشاور۔4فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ اور سیکرٹری صحت شاہد اللہ کے ساتھ چیف سیکرٹری آفس پشاور میں ملاقات کی جس میں صوبے بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات اور حکمتِ عملیوں کا جائزہ لیا گیا۔
قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبر پختونخوا میں مجموعی پولیو صورتحال، موجودہ مہم کی پیش رفت اور مشکل رسائی و ماضی میں رہ جانے والے علاقوں پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ موسم کی وجہ سے درپیش آپریشنل چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال ہوا،
معمول کی امیونائزیشن بہتر بنانے، ای پی آئی اور پی ای آئی کا انضمام مضبوط کرنے اور جنوبی خیبر پختونخوا میں مربوط سروس ڈلیوری کے ذریعے حاصل کی گئی کامیابیوں کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔









