وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کی قازقستان پاکستان سپورٹس سینٹر دوستیک اور یونیورسٹیوں کے درمیان تین سینٹرز کے قیام کی یادگاری تختیوں کی نقاب کشائی

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف نےقازقستان پاکستان سپورٹس سینٹر دوستیک اور یونیورسٹیوں کے درمیان تین سینٹرز کے قیام کی یادگاری تختیوں کی نقاب کشائی کی۔اس سلسلے میں بدھ کو یہاں پی ایم ہائوس میں تقریب منعقدہوئی جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف نے سپورٹس اور تعلیم سے متعلق تین سینٹرز کے قیام کی …

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف نےقازقستان پاکستان سپورٹس سینٹر دوستیک اور یونیورسٹیوں کے درمیان تین سینٹرز کے قیام کی یادگاری تختیوں کی نقاب کشائی کی۔اس سلسلے میں بدھ کو یہاں پی ایم ہائوس میں تقریب منعقدہوئی جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف نے سپورٹس اور تعلیم سے متعلق تین سینٹرز کے قیام کی دو یادگاری تختیوں کی نقاب کشائی کی۔ ان سینٹرز کے قیام کا مقصد تعلیم اور سپورٹس کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہے ۔

اس کے علاوہ تعلیم کے شعبے میں دونوں ممالک کی درسگاہوں اور طلبہ کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے تین سینٹرز کے قیام کی یادگاری تختی کی بھی نقاب کشائی کی گئی۔ تعلیم کے شعبے میں تین جامعات کے باہمی تعاون سے ٹیکنیکل ریسرچ سینٹر کے قیام کے علاوہ احمد یاساوی ریسرچ سینٹر اور الفارابی سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔

مزید خبریں