اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور ابی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل:آمد 17 ہزار …
آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری
اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور ابی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل:آمد 17 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1492.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.747 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1202.30 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.400 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔۔اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 646.50 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.193 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔









