اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):28ویں ابتدائی کمانڈ کورس کے 52ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت اے ایس پیز نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی (آپریشنز) مسرور عالم کولاچی نے اے ایس پیز کو ادارے کی پیشہ وارانہ کارکردگی، کردار اور تنظیمی ڈھانچے پربریفنگ دی۔زیرِ تربیت اے ایس پیز سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی موٹروے …
28ویں ابتدائی کمانڈ کورس کے 52ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت اے ایس پیز کا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سینٹرل پولیس آفس کا دورہ
اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):28ویں ابتدائی کمانڈ کورس کے 52ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت اے ایس پیز نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی (آپریشنز) مسرور عالم کولاچی نے اے ایس پیز کو ادارے کی پیشہ وارانہ کارکردگی، کردار اور تنظیمی ڈھانچے پربریفنگ دی۔زیرِ تربیت اے ایس پیز سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری نے کہا کہ پولیس سروس ایک باوقار اور نہایت اہم شعبہ ہے کیونکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ خوش نصیب ہیں کہ آپ نے پولیس سروس کو بطور پیشہ منتخب کیا ہے لہٰذا آپ پر لازم ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے ہر حال میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ پولیس سروس میں عوام کی خدمت، قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی بنیادی تقاضے ہیں۔
انسپکٹر جنرل نے زیرِ تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کو نصیحت کی کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ کیریئر میں دیانت، نظم و ضبط اور پیشہ وارانہ مہارت کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ زیرِ تربیت افسران جدید پولیسنگ کے تقاضوں کو سمجھیں، اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مسلسل بہتری لائیں اور ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کریں۔آئی جی نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا مشن پیشہ ورانہ مہارت کو برقرار رکھتے ہوئے موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو مشکل حالات میں بروقت مدد فراہم کرنا اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ موٹروے پولیس نے اپنے مثبت رویے اور دورانِ سفر مدد کے کلچر کو فروغ دے کر عوام کے دل جیتے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ موٹروے پولیس کی کارکردگی پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہے اور ایمانداری، خوش اخلاقی اور خدمت کا جذبہ ہی کسی نظام میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے جس کی بہترین مثال موٹروے پولیس ہے۔اس موقع پر اے ایس پیز نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور 130 ہیلپ لائن کا بھی دورہ کیا۔ بعد ازاں اے ایس پیز نے موٹروے (M-2) مین ٹول پلازہ اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہیں پبلک سروس وہیکل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آخر میں اے ایس پیز نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ ریجن کے سیکٹر آفس خیر آباد کا بھی دورہ کیا۔









