اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کےلئے سکیورٹی فورسز کے آپریشن رد الفتنہ کی کامیابی پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں اور افواج پاکستان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم …
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا آپریشن رد الفتنہ کی کامیابی پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں اور افواج پاکستان کی قیادت کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کےلئے سکیورٹی فورسز کے آپریشن رد الفتنہ کی کامیابی پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں اور افواج پاکستان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آپریشن کے دوران بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمنوں کی کمر توڑنے اور مجموعی طور پر 216 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دہشتگردوں کی معصوم شہریوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران خواتین و بچوں سمیت 36 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار اوروطن عزیز کی حفاظت کو اپنی جان پر فوقیت دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 22 سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانی کبھی فراموش نہیں کر سکتی،بزدل دہشتگردوں کی معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ خاک میں ملاتے رہیں گے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر دہشتگردوں نے یہ ثابت کر دیا کہ یہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کے دشمن ہیں،دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








