کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دینا اقوام عالم کی اولین ذمہ داری ہے،یوم یکجہتی کشمیر پر وفاقی وزیرمواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا پیغام

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پر وفاقی وزیرمواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دینا اقوام عالم کی اولین ذمہ داری ہے،آج پاک فوج، قومی ادارے اور پوری قوم کشمیریوں سے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزارت مواصلات کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پر وفاقی وزیرمواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دینا اقوام عالم کی اولین ذمہ داری ہے،آج پاک فوج، قومی ادارے اور پوری قوم کشمیریوں سے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزارت مواصلات کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ خطہ کشمیر کی تقدیر کا فیصلہ کشمیری بہن بھائی اپنے ہاتھوں سے لکھیں گے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستانی قوم کا 5 فروری کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی قومی سوچ کا عکاس ہے،غاصب بھارت کے تسلط کو نہ پہلے تسلیم کیا اور نہ ہی کبھی کریں گے۔

وفاقی وزیر و صدر آئی پی پی نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کے لئے مسلسل آواز بلند کرتے چلے آ رہے ہیں،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ مودی کی شر پسند اور حریص سوچ نے خطے کو ہمیشہ بد امنی سے دوچار کیا،فتنہ پسند پڑوسی نے کھیل کے میدان میں بھی نفرت اور فساد کا بیج بودیا ۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش نے بھارت کو آئینہ دکھانے کے لئے میچزکا بائیکاٹ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا مودی سرکارکی عاقبت نا اندیشیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کے لئے آواز بلند کرنے اور ان کے لیے دعا گو ہونے کا دن ہے۔

مزید خبریں