مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ناقابلِ قبول ہیں،کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ناقابلِ قبول ہیں، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر سرمایہ کاری بورڈ سے جاری بیان میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر عملی طور …

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ناقابلِ قبول ہیں، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر سرمایہ کاری بورڈ سے جاری بیان میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر عملی طور پر کھلی جیل بن چکا ہے.

کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کے لیے چیلنج ہیں،کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دینا عالمی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگیاں اور ماورائے عدالت قتل قابلِ مذمت ہیں۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ کشمیر پر بھارتی قبضے کا نوٹس لے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیری شہداء کی قربانیاں ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموش نہ رہیں، کشمیر کے مسئلے کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناگزیر ہے۔

مزید خبریں