لاہور۔5فروری (اے پی پی):سابق وزیراعلی پنجاب ونائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر محض زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ کروڑوں انسانوں کے بنیادی حق خودارادیت کا مقدمہ ہے،بھارتی مظالم کشمیریوں کے جسموں کو تو زخمی کر سکتی ہیں، مگر ان کے دلوں میں موجزن آزادی کی تڑپ کو کبھی قید نہیں کر سکتیں۔ یوم یکجہتی کشمیر پر سابق وزیراعلی پنجاب ونائب صدر مسلم لیگ …
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے،حمزہ شہباز

مزید خبریں
لاہور۔5فروری (اے پی پی):سابق وزیراعلی پنجاب ونائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر محض زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ کروڑوں انسانوں کے بنیادی حق خودارادیت کا مقدمہ ہے،بھارتی مظالم کشمیریوں کے جسموں کو تو زخمی کر سکتی ہیں، مگر ان کے دلوں میں موجزن آزادی کی تڑپ کو کبھی قید نہیں کر سکتیں۔
یوم یکجہتی کشمیر پر سابق وزیراعلی پنجاب ونائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ جب تک کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق نہیں ملتا، خطے میں پائیدار امن کا خواب ادھورا رہے گا،کشمیر میں دہائیوں سے جاری ظلم و ستم نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم اور بربریت کی انتہا کے باوجود کشمیریوں کے پائے استقلال میں آج بھی لغزش نہیں آئی،پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کے لیے ہر فورم پر سینہ سپر رہے گے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ کلمہ طیبہ اور جغرافیہ کی ایسی لکیر سے جڑا ہے جسے کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی،دنیا کو سمجھنا ہوگا کہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی محض ایک علاقائی مسئلہ نہیں، بلکہ انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے۔








